Skip to main content

Posts

Showing posts with the label ڈی این اے

حکومت عزت کا ڈی این ایے کیسے کرے گی

قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں تھا‘ اچانک ٹائر پھٹنے کی آواز آئی‘ ٹینکر کے بریک چرچرائے اور وہ بد مست ہاتھی کی طرح لہراتا ہوا پلٹ گیا۔ حادثے کے سبب ٹینکر سے آئل بہنے لگا۔ موٹر وے پولیس چند لمحوں میں جائے حادثہ پہنچ گئی۔ ابھی ریسکیو آپریشن شروع ہی کیا تھا کہ قریبی باغ میں کام کرنے والے مزدور اور ہائی وے سے ملحقہ بستی کے مزدور جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ غربت سب کے چہرے سے عیاں تھی۔ فاقے سب کے ماتھے پر رقم تھے۔ انہوں نے انتہائی بے ہنگم طریقے سے پٹرول جمع کرنا شروع کردیا۔ کرنا کیا تھا اس سے، کیا کسی حاکم کے محل کو آگ لگانی تھی۔ نہیں ہرگز نہیں، مقصد بس یہ کہ ایک حادثے سے چند روپوں کی آسانی کشید کرلی جائے تاکہ کچھ روپوں کا حصول ہو اور عید پر بچوں اور اپنےلئے خوشیاں خرید سکیں۔ میں نے پنجاب میں موٹر وے پولیس کو متحرک طریقے سے کام کرتے دیکھا ہے، وہ کہہ رہے ہیں (اور یقیناً ٹھیک کہہ رہے ہوں گے) کہ انہوں نے ان غریبوں کے تیل کی اس بہتی دولت سے دور ہٹانے کی کوشش کی، یقیناً کی ہوگی۔ وہ بتاتے رہے کہ یہ خطرناک ہے۔ لیکن غربت جن کے ماتھے پر رقم تھی انہوں نے ایک نہ سنی۔ اچانک بدمست ہا...