Skip to main content

حکومت عزت کا ڈی این ایے کیسے کرے گی



قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں تھا‘ اچانک ٹائر پھٹنے کی آواز آئی‘ ٹینکر کے بریک چرچرائے اور وہ بد مست ہاتھی کی طرح لہراتا ہوا پلٹ گیا۔ حادثے کے سبب ٹینکر سے آئل بہنے لگا۔
موٹر وے پولیس چند لمحوں میں جائے حادثہ پہنچ گئی۔ ابھی ریسکیو آپریشن شروع ہی کیا تھا کہ قریبی باغ میں کام کرنے والے مزدور اور ہائی وے سے ملحقہ بستی کے مزدور جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
غربت سب کے چہرے سے عیاں تھی۔ فاقے سب کے ماتھے پر رقم تھے۔ انہوں نے انتہائی بے ہنگم طریقے سے پٹرول جمع کرنا شروع کردیا۔ کرنا کیا تھا اس سے، کیا کسی حاکم کے محل کو آگ لگانی تھی۔ نہیں ہرگز نہیں، مقصد بس یہ کہ ایک حادثے سے چند روپوں کی آسانی کشید کرلی جائے تاکہ کچھ روپوں کا حصول ہو اور عید پر بچوں اور اپنےلئے خوشیاں خرید سکیں۔
میں نے پنجاب میں موٹر وے پولیس کو متحرک طریقے سے کام کرتے دیکھا ہے، وہ کہہ رہے ہیں (اور یقیناً ٹھیک کہہ رہے ہوں گے) کہ انہوں نے ان غریبوں کے تیل کی اس بہتی دولت سے دور ہٹانے کی کوشش کی، یقیناً کی ہوگی۔ وہ بتاتے رہے کہ یہ خطرناک ہے۔ لیکن غربت جن کے ماتھے پر رقم تھی انہوں نے ایک نہ سنی۔
اچانک بدمست ہاتھی دھماکے سےپھٹ گیا۔ کوئلے کی دلالی میں ہاتھ کالے ہوتے ہیں، تیل لوٹنے والے تیل میں ڈوبے ہوئے تھے اور بس پھر کیا۔ ایک لمحہ قیامت کا برپا ہوا۔ ایسے واقعات دیکھ کر گماں ہوتا ہے کہ جب قیامت برپا ہوگی تو کیسی ہوگی۔
کسی نے سگریٹ سلگائی یا تباہ شدہ ٹینکر میں آگ لگی یہ تو بعد میں پتا چلے گا فی الحال خبر یہ ہے کہ 130 افراد جل کر راکھ ہوگئے اور 140 جھلس کر زخمی ہوگئے۔ 130 گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی اور 140 ابھی امید و بیم کی کشمکش میں ہیں۔ جو مرگئے ان کی شناخت ممکن نہیں جو زندہ ہیں ان کا علاج ممکن نہیں، جرم کیا تھا۔ انہوں نے ایک حادثے سے چند روپے کی خوشی کشید کرنے کا ناقابلِ تلافی جرم کیا تھا۔
وہ جنہیں زندگی نے کبھی شناخت نہ دی، بعد مرنے کے بھی ناقابلِ شناخت قرارپائے ہیں۔ اب جو مرضی سرکار کی، انکی 
  COPIEDکرتی ہے، یا اس غربت کا جسکے سبب ایسے المیے جنم لیتے ہیں۔


Comments

  1. Top 10 casinos accepting Bitcoin payments | SBJ - The
    Top 10 Casino accepting Bitcoin payments · BetMGM 토토 사이트 Casino: $2.88 · 벳 365 Spin Casino: $1,000 · Wild 바카라 Casino: 텍사스 홀덤 룰 $4.00 · BetMGM Casino: $20 · Unibet Casino: $4.99 · 바카라 사이트 벳무브 Super Slots

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

موبائل فونز کا بڑھتا ہوا استعمال اور بچوں پر اثرات

  موبائل فونز کا بڑھتا ہوا استعمال بچوں کی زندگیوں پر نمایاں اثرات ڈال رہا ہے۔ یہاں بچوں پر موبائل کے اثرات کی تفصیل دی گئی ہے: جسمانی اثرات آنکھوں کی تھکان : ڈیجیٹل آئی سٹرین : موبائل کی سکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی آنکھوں میں تھکان، خشکی، دھندلاہٹ، اور سر درد ہو سکتا ہے۔ نیند کی کمی : بلیو لائٹ : موبائل کی بلیو لائٹ نیند کے ہارمونز کو متاثر کرتی ہے، جس سے بچوں کو نیند آنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور نیند کی کمی ہو سکتی ہے۔ جسمانی صحت : موٹاپا : زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ذہنی اثرات توجہ کی کمی : پرتشدد مواد : موبائل گیمز اور ویڈیوز میں پرتشدد مواد بچوں کی توجہ اور ارتکاز کو متاثر کر سکتا ہے۔ بے چینی اور ڈپریشن : سوشل میڈیا اور آن لائن مواد کی وجہ سے بے چینی اور ڈپریشن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ تعلیمی کارکردگی : کمزور کارکردگی : موبائل کا زیادہ استعمال بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ ان کی توجہ پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے۔ سماجی اثرات سماجی تعلقات میں کمی : تنہائی : موبائل کا زیادہ استعمال بچوں...

مثانے کے غدور

  مثانے کے غدور (پروسٹیٹ) کا مسئلہ عمر کے ساتھ زیادہ عام ہوتا جاتا ہے، خاص طور پر مردوں میں۔ پروسٹیٹ کا بڑھنا یا اس کی سوجن (پروسٹیٹائٹس) پیشاب میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے، جس سے پیشاب کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ یہ مسئلہ کافی تکلیف دہ ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔ مثانے کے غدور کے مسائل کی علامات پیشاب کی دھار میں کمی پیشاب کا بار بار آنا رات کو بار بار پیشاب کے لئے اٹھنا پیشاب کرنے میں مشکل یا درد مثانے کی مکمل طور پر خالی نہ ہونے کا احساس مثانے کے غدور کے مسائل کی وجوہات پروسٹیٹ کے مسائل کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں: عمر بڑھنے کے ساتھ پروسٹیٹ کا بڑھنا (بینائن پروسٹیٹک ہائپرپلازیا) پروسٹیٹ کا انفیکشن (پروسٹیٹائٹس) ہارمونل تبدیلیاں جینیاتی عوامل جڑی بوٹیاں اور قدرتی علاج کچھ جڑی بوٹیاں اور قدرتی علاج مثانے کے غدور کے مسائل میں مدد کر سکتے ہیں: ساو پالمیٹو : ساو پالمیٹو کا استعمال پروسٹیٹ کے سائز کو کم کرنے اور پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ پائیجم : پائیجم افریقن جڑی بوٹی ہے جو پروسٹیٹ کے مسائل میں م...

یورک ایسڈ کے اسباب

✔ یورک ایسڈ ایک کیمیائی مرکب ہے جو انسانی جسم میں قدرتی طور پر بنتا ہے۔ یہ پیورینز (Purines) کے ٹوٹنے کا نتیجہ ہوتا ہے، جو مختلف قسم کے کھانے اور مشروبات میں پائے جاتے ہیں۔ یورک ایسڈ عام طور پر خون کے ذریعے گردوں تک پہنچتا ہے جہاں سے یہ پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے۔ تاہم، اگر یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہو جائے یا گردے اسے مناسب طریقے سے خارج نہ کر پائیں تو یہ خون میں جمع ہو سکتا ہے اور مختلف طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ یورک ایسڈ کے اسباب خوراک : گوشت، سمندری غذا، اور الکحل جیسے کھانے اور مشروبات میں پیورینز کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو یورک ایسڈ کی سطح کو بڑھا سکتے ہیں۔ وزن : زیادہ وزن یا موٹاپا یورک ایسڈ کی پیداوار اور اس کی اخراج میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ بیماریاں : کچھ بیماریاں جیسے کہ گردے کی بیماری، ذیابیطس، اور ہائپوتھائیرائڈزم بھی یورک ایسڈ کی سطح کو متاثر کر سکتی ہیں۔ دوائیاں : کچھ دوائیاں جیسے کہ ڈائیورٹکس اور ایسپرین یورک ایسڈ کی سطح کو بڑھا سکتی ہیں۔ یورک ایسڈ کے اثرات یورک ایسڈ کی زیادتی مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، جن میں سے چند اہم درج ذیل ہیں: گاؤٹ : یہ ایک قسم کی ...