Skip to main content

گزرا زمانہ اچھا تھا۔ جب بچے بڑوں کو، بڑا سمجھتے تھے۔


🌍
اُس دور میں ماسٹر اگر بچے کو مارتا تھا تو بچہ گھر آکر اپنے باپ کو نہیں بتاتا تھا، اور اگر بتاتا تھا تو باپ اُسے ایک اور تھپڑ رسید کردیتا تھا ....!!
یہ وہ دور تھا جب ”اکیڈمی“کا کوئی تصور نہ تھا، ٹیوشن پڑھنے والے بچے نکمے شمار ہوتے تھے .....!!
بڑے بھائیوں کے کپڑے چھوٹے بھائیوں کے استعمال میں آتے تھے اور یہ کوئی معیوب بات نہیں سمجھی جاتی تھی.......!!۔
لڑائی کے موقع پر کوئی ہتھیار  نہیں نکالتا تھا، صرف اتنا کہنا کافی ہوتا تھا کہ ” میں تمہارے ابا جی سے شکایت کروں گا  ،،۔ یہ سنتے ہی اکثر مخالف فریق کا خون خشک ہوجاتا تھا۔......!!
اُس وقت کے اباجی بھی کمال کے تھے، صبح سویرے فجر کے وقت کڑکدار آواز میں سب کو نماز کے لیے اٹھا دیا کرتے تھے۔بے طلب عبادتیں ہر گھرکا معمول تھیں۔......!!
کسی گھر میں مہمان آجاتا تو اِردگرد کے ہمسائے حسرت بھری نظروں سے اُس گھر کودیکھنے لگتے اور فرمائشیں کی جاتیں کہ ” مہمانوں “ کو ہمارے گھر بھی لے کرآئیں۔جس گھر میں مہمان آتا تھا وہاں پیٹی میں رکھے، فینائل کی خوشبو میںلبے بستر نکالے جاتے ، خوش آمدید اور شعروں کی کڑھائی والے تکئے رکھے جاتے ، مہمان کے لیے دھلا ہوا تولیہ لٹکایا جاتااورغسل خانے میں نئے صابن کی ٹکیا رکھی جاتی تھی.....!!
جس دن مہمان نے رخصت ہونا ہوتا تھا، سارے گھر والوں کی آنکھوں میں اداسی کے آنسو ہوتے تھے، مہمان جاتے ہوئے کسی چھوٹے بچے کو دس روپے کا نوٹ پکڑانے کی کوشش کرتا تو پورا گھر اس پر احتجاج کرتے ہوئے نوٹ واپس کرنے میں لگ جاتا ، تاہم مہمان بہرصورت یہ نوٹ دے کر ہی جاتا۔۔.......!!
شادی بیاہوں میں سارا محلہ شریک ہوتا تھا، شادی غمی میں آنے جانے کے لیے ایک جوڑا کپڑوں کا علیحدہ سے رکھا جاتا تھا جو اِسی موقع پر استعمال میں لایا جاتا تھا، جس گھر میں شادی ہوتی تھی اُن کے مہمان اکثر محلے کے دیگر گھروں میں ٹھہرائے جاتے تھے، محلے کی جس لڑکی کی شادی ہوتی تھی بعد میں پورا محلہ باری باری میاں بیوی کی دعوت کرتا تھا۔.......!!
کبھی کسی نے اپنا عقیدہ کسی پر تھوپنے کی کوشش نہیں کی، کبھی کافر کافر کے نعرے نہیں لگے، سب کا رونا ہنسنا سانجھا تھا، سب کے دُکھ ایک جیسے تھے ......!!
سب غریب تھے، سب خوشحال تھے، کسی کسی گھر میں بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی ہوتا تھا اور سارے محلے کے بچے وہیں جاکر ڈرامے دیکھتے تھے۔دوکاندار کو کھوٹا سکا چلا دینا ہی سب سے بڑا فراڈ ہوتا تھا۔
* اب وہ دن تو لوٹ کے نہیں آنے والے مگر ہم اپنی نسل کو اپنی روایات سے روشناس تو کروا ہی سکتے ہیں *
کاپی۔

Comments

Popular posts from this blog

agr ap ki bevi aj kal, ap ko jali rotiyan khla rahi hae tu....tu pher tyar ho jain...

agr ap ki bevi aj kal, ap ko jali rotiyan khla rahi hae tu....tu pher tyar ho jain... hahaha..........

بے نسلے پر احسان نہیں کرتے۔

                ایک شاہین کو شکاری کی گولی نے زخمی کر دیا۔  اسی دوران ایک ہرن نے دیکھا تو شاہین کو لیجا کر ایک جھاڑی کے پیچھے چھپا دیا اور اسکا خوب خیال رکھا   کچھ عرصہ بعد شاہین صحت مند اور اڑنے کے قابل ہو گیا تو اپنے محسن سےکہا میں اس کا بدلہ کیسے اتارونگا ہرن نے کہا اس عمل کا نام احسان ہے اور احسان کو کسی اور پر ایسا ہی عمل کر کے اتار دینا ۔ ۔  چند روز بعد شاہین نے دیکھا کہ سیلاب کے پانی میں ایک چوہا پهنس کر مر جائے گا اس نے اس کو پانی میں سے اپنے پنجوں میں لیا اور اپنے گهونسلے  میں لے آیا اور اپنے پروں میں چهپا کر گرمائش دی  جیسے ہی چوہے کو هوش آئی اس نے شاہین کے مضبوط پر کاٹنے شروع کر دیے ۔ ۔  جیسے ہی شاہین نے پرواز کے لیے چھلانگ لگائی تو گر پڑا اسے ایکبار پھر وہی ہرن نظر آ گیا تو اس نے کہا تمہاری احسان والی نصیحت سے مرا ہوں  ہرن نے پوچھا تم نے احسان کس پر کیا اس نے جواب دیا کہ چوہے پر تو ہرن نے کہا کہ تمارے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ بے نسلے پر احسان کرو گے تو سزا بهی بھگتو گے  ...

Mona Leza ki mother soni thi ya mona leza

Mona Leza ki mother soni thi ya mona leza....ya jan kr ap heran ho jae gae Mona Leza ki mother soni thi ya mona leza ............. ......... ........... ............. ya jan kr ap kia karen gae wo tu ab mr gi hae