Skip to main content

بے نسلے پر احسان نہیں کرتے۔

               


ایک شاہین کو شکاری کی گولی نے زخمی کر دیا۔  اسی دوران ایک ہرن نے دیکھا تو شاہین کو لیجا کر ایک جھاڑی کے پیچھے چھپا دیا اور اسکا خوب خیال رکھا   کچھ عرصہ بعد شاہین صحت مند اور اڑنے کے قابل ہو گیا تو اپنے محسن سےکہا میں اس کا بدلہ کیسے اتارونگا ہرن نے کہا اس عمل کا نام احسان ہے اور احسان کو کسی اور پر ایسا ہی عمل کر کے اتار دینا ۔ ۔ 
چند روز بعد شاہین نے دیکھا کہ سیلاب کے پانی میں ایک چوہا پهنس کر مر جائے گا اس نے اس کو پانی میں سے اپنے پنجوں میں لیا اور اپنے گهونسلے  میں لے آیا اور اپنے پروں میں چهپا کر گرمائش دی 
جیسے ہی چوہے کو هوش آئی اس نے شاہین کے مضبوط پر کاٹنے شروع کر دیے ۔ ۔ 
جیسے ہی شاہین نے پرواز کے لیے چھلانگ لگائی تو گر پڑا اسے ایکبار پھر وہی ہرن نظر آ گیا تو اس نے کہا تمہاری احسان والی نصیحت سے مرا ہوں
 ہرن نے پوچھا تم نے احسان کس پر کیا اس نے جواب دیا کہ چوہے پر تو ہرن نے کہا کہ تمارے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ بے نسلے پر احسان کرو گے تو سزا بهی بھگتو گے
 اس لیے احسان بهی نسل دیکھ کر کرو تاکہ نسلوں پرسے یقین نا اٹهے.

Comments

Popular posts from this blog

موبائل فونز کا بڑھتا ہوا استعمال اور بچوں پر اثرات

  موبائل فونز کا بڑھتا ہوا استعمال بچوں کی زندگیوں پر نمایاں اثرات ڈال رہا ہے۔ یہاں بچوں پر موبائل کے اثرات کی تفصیل دی گئی ہے: جسمانی اثرات آنکھوں کی تھکان : ڈیجیٹل آئی سٹرین : موبائل کی سکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی آنکھوں میں تھکان، خشکی، دھندلاہٹ، اور سر درد ہو سکتا ہے۔ نیند کی کمی : بلیو لائٹ : موبائل کی بلیو لائٹ نیند کے ہارمونز کو متاثر کرتی ہے، جس سے بچوں کو نیند آنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور نیند کی کمی ہو سکتی ہے۔ جسمانی صحت : موٹاپا : زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ذہنی اثرات توجہ کی کمی : پرتشدد مواد : موبائل گیمز اور ویڈیوز میں پرتشدد مواد بچوں کی توجہ اور ارتکاز کو متاثر کر سکتا ہے۔ بے چینی اور ڈپریشن : سوشل میڈیا اور آن لائن مواد کی وجہ سے بے چینی اور ڈپریشن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ تعلیمی کارکردگی : کمزور کارکردگی : موبائل کا زیادہ استعمال بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ ان کی توجہ پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے۔ سماجی اثرات سماجی تعلقات میں کمی : تنہائی : موبائل کا زیادہ استعمال بچوں...

ایچ بی (ہیموگلوبن) کیا ہے؟

### ایچ بی (ہیموگلوبن) کیا ہے؟   ہیموگلوبن (Hb یا Hgb) خون میں موجود ایک پروٹین ہے جو سرخ خون کے خلیوں (RBCs) میں پایا جاتا ہے۔ یہ آکسیجن کو پھیپھڑوں سے جسم کے مختلف حصوں تک لے جاتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو واپس پھیپھڑوں تک لے جاتا ہے تاکہ اسے خارج کیا جا سکے۔ ہیموگلوبن کی مناسب سطح جسم کی عمومی صحت کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ ### خون میں ہیموگلوبن کی کمی خون میں ہیموگلوبن کی کمی کو "اینیمیا" (Anemia) کہا جاتا ہے۔ یہ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب خون میں ہیموگلوبن یا سرخ خون کے خلیے ناکافی ہو جائیں۔ اینیمیا کی عام علامات میں تھکن، کمزوری، سانس پھولنا، چکر آنا اور چہرے پر زردی شامل ہیں۔ ### ہیموگلوبن کی کمی کے نقصانات - **تھکن اور کمزوری:** اینیمیا کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے تھکن اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ - **دل کے مسائل:** شدید اینیمیا دل کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کرتی ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ - **حمل کے دوران پیچیدگیاں:** حاملہ خواتین میں اینیمیا پیدا ہونے سے بچے کی نشوونما متاثر ہو ...

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا زیادہ استعمال

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کا زیادہ استعمال متعدد جسمانی اور ذہنی نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔ ان نقصانات کی چند مثالیں درج ذیل ہیں: جسمانی نقصانات آنکھوں کی تھکان : ڈیجیٹل آئی سٹرین : کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی سکرین پر زیادہ دیر تک کام کرنے سے آنکھوں میں تھکان، خشکی، دھندلاہٹ اور سر درد ہو سکتا ہے۔ بلیو لائٹ : سکرین کی بلیو لائٹ آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور آنکھوں کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔ جسمانی درد : گردن اور کندھوں کا درد : غیر مناسب نشست یا بیٹھنے کے غلط طریقے سے گردن اور کندھوں میں درد ہو سکتا ہے۔ کمر درد : طویل وقت تک بیٹھنے سے کمر کے نچلے حصے میں درد ہو سکتا ہے۔ کلائی اور ہاتھ کا درد : مسلسل ٹائپنگ یا ماؤس کا استعمال کلائی اور ہاتھ میں درد کا سبب بن سکتا ہے۔ موٹاپا : غیر فعال طرز زندگی : زیادہ وقت بیٹھے رہنے سے جسمانی سرگرمی کم ہو جاتی ہے، جو موٹاپے اور دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ ذہنی نقصانات ذہنی تھکان : ڈیجیٹل اوورلوڈ : مسلسل آن لائن رہنے اور کام کرنے سے ذہنی تھکان اور سٹریس بڑھ سکتا ہے۔ نیند کی کمی : سکرین ٹائم : رات کو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کا استعمال نیند میں خلل ڈال سکتا ...