Skip to main content

جل کر مرنے والوں کے لواحقین کا نواب سر صادق محمد عباسی مرحوم کے نام خط

نواب سر صادق محمد  عباسی مرحوم کے نام خط
 
السلام علیکم نواب صاحب 
امید ھے آپ جنت میں بیٹھے اپنے 158  بیٹے بیٹیوں کو جنت میں خوش آمدید کر نے کے لئے بے تاب ہونگے
کیونکہ آپ کو اپنی رعایا اپنی اولاد کی طرح عزیز تھی آپ کو بھی آج سکون نہیں ھوگا آپ اپنے پاس آنے والے اپنے بیٹے بیٹیوں کو تو سنبھا ل لوگے ان کو سینے کے ساتھ بھی لگا لوگے ان کو جنت کی سیر بھی کرا لوگے ان کے تھکے چہروں کو دیکھ کے فرشتوں سے خوب خدمت بھی کرا لوگے اور مجھے پتا ھے آج آپ خود اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آپکے بیٹے بیٹیاں چین و سکوں میں نہیں آجاتی ھونگی
آ پ کو غصہ بھی ھوگا کہ آپکی دنیا کی امیر ترین ریاست بہاول پور کی رعایا کے ساتھ یہ کیا ہو گیا , یہ تو ہیں اوپر کی باتیں 
مگر نواب صاحب ھم زمین بہاول پور پر بسنے والے کہاں جائیں
ھم مر گئے 
 ھم جل گئے
ھماری لاشوں کو لالچ کا طعنہ دے کر سب نے منہ پھیر لیا
نواب صاحب کون انکو بتائے گا 
ھم کہاں کے لالچی ہیں
نواب صاحب انکو کون بتائے گا
آپ نے تو اعلان کیا تھا آجاؤ لےاسٹامپ پیپر لے آؤ مجھ سے زمینں لے لو
انکو کیا پتہ اس دن زمینیں کون لیتا سب کے آنکھوں سے آنسو تھے سب کی زبان پر یہ تھا آپ کا سایہ ھم پر رہے ھمیں کچھ نہیں چاہئے
نواب صاحب آپ کی نسل آپکی رعایا آپکے بیٹے بیٹیوں پر اتنا بڑا الزام لالچ کا
آ پ تو نہیں ہیں انکو کون بتائے گا اب ھم تو امیر ترین ریاست تھے 
ھم نے تو پاکستان کا پہلا بجٹ بنانے کے لئےسارے رقم دی..
پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ہماری ریاست بہاول پور نے دیں 
اپنی فوجی قوت پاکستان کو دی 
قائد اعظم محمد علی جناح  کو آپ نے اپنی پسندیدہ گاڑی رولز رائس دی
جب پاکستان کو انتظامی طور پر اتحاد کی ضرورت پڑی ھم نے اپنی صوبائی شناخت قربان کردی
اس پر بھی ھمیں جلنے پر لالچی کہا گیا
نواب صاحب آپ کوپتا یہ بیٹے بیٹیاں آپکی 
اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر بچوں کی ّعیدی کے پیسے،کچھ ضروریات زندگی پوری کر نے خواب سے ایک ایک لٹر پٹرول اکھٹا کر رہیے تھے
مر گئے
مارے گئے
بے یارو مدد گار رہے
ان کو اٹھانے کے لئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں ایک گھنٹہ بعد پہنچیں  , آپ کی پوری ریاست بہاول پور کے اسپتالوں میں ایک بھی برن یونٹ نہ تھا , جس سے مزید در جنوں زخمی افراد دم توڑ گئے ,
موت بھی آئی تو اس حالت میں کہ گھر والے آخری دیدار بھی نہ کر سکے 
آج اگر اپکی ملاقات جنت میں قائد اعظم رح سے ھو تو انہیں ساری صورتحال بتانا
اپنے بیٹے بیٹیوں سے ملوانا انہوں نے بھی شکائیتیں کرنی ھونگی
ھمیں اللہ پاک صبر دے 
ھمیں حوصلہ دے
ھمارے حال پر رحم کریں
غم بڑا ھے
صدمہ ھے
دل افسردہ ھے
قیامت صغری ھے
اللہ پاک کا خصوصی کرم چاہئے
نواب صاحب نئے آنے والوں کو ھمارا سلام دینا
والسلام
فقط اپکے دکھی بہاول پوری

Comments

  1. ہمیشہ سرائیکی وسیب کو نذر انداز کیا ھے

    ReplyDelete
  2. ہمیشہ سرائیکی وسیب کو نذر انداز کیا ھے

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

موبائل فونز کا بڑھتا ہوا استعمال اور بچوں پر اثرات

  موبائل فونز کا بڑھتا ہوا استعمال بچوں کی زندگیوں پر نمایاں اثرات ڈال رہا ہے۔ یہاں بچوں پر موبائل کے اثرات کی تفصیل دی گئی ہے: جسمانی اثرات آنکھوں کی تھکان : ڈیجیٹل آئی سٹرین : موبائل کی سکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کی آنکھوں میں تھکان، خشکی، دھندلاہٹ، اور سر درد ہو سکتا ہے۔ نیند کی کمی : بلیو لائٹ : موبائل کی بلیو لائٹ نیند کے ہارمونز کو متاثر کرتی ہے، جس سے بچوں کو نیند آنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور نیند کی کمی ہو سکتی ہے۔ جسمانی صحت : موٹاپا : زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ذہنی اثرات توجہ کی کمی : پرتشدد مواد : موبائل گیمز اور ویڈیوز میں پرتشدد مواد بچوں کی توجہ اور ارتکاز کو متاثر کر سکتا ہے۔ بے چینی اور ڈپریشن : سوشل میڈیا اور آن لائن مواد کی وجہ سے بے چینی اور ڈپریشن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ تعلیمی کارکردگی : کمزور کارکردگی : موبائل کا زیادہ استعمال بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ ان کی توجہ پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے۔ سماجی اثرات سماجی تعلقات میں کمی : تنہائی : موبائل کا زیادہ استعمال بچوں...

مثانے کے غدور

  مثانے کے غدور (پروسٹیٹ) کا مسئلہ عمر کے ساتھ زیادہ عام ہوتا جاتا ہے، خاص طور پر مردوں میں۔ پروسٹیٹ کا بڑھنا یا اس کی سوجن (پروسٹیٹائٹس) پیشاب میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے، جس سے پیشاب کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ یہ مسئلہ کافی تکلیف دہ ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔ مثانے کے غدور کے مسائل کی علامات پیشاب کی دھار میں کمی پیشاب کا بار بار آنا رات کو بار بار پیشاب کے لئے اٹھنا پیشاب کرنے میں مشکل یا درد مثانے کی مکمل طور پر خالی نہ ہونے کا احساس مثانے کے غدور کے مسائل کی وجوہات پروسٹیٹ کے مسائل کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں: عمر بڑھنے کے ساتھ پروسٹیٹ کا بڑھنا (بینائن پروسٹیٹک ہائپرپلازیا) پروسٹیٹ کا انفیکشن (پروسٹیٹائٹس) ہارمونل تبدیلیاں جینیاتی عوامل جڑی بوٹیاں اور قدرتی علاج کچھ جڑی بوٹیاں اور قدرتی علاج مثانے کے غدور کے مسائل میں مدد کر سکتے ہیں: ساو پالمیٹو : ساو پالمیٹو کا استعمال پروسٹیٹ کے سائز کو کم کرنے اور پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ پائیجم : پائیجم افریقن جڑی بوٹی ہے جو پروسٹیٹ کے مسائل میں م...

یورک ایسڈ کے اسباب

✔ یورک ایسڈ ایک کیمیائی مرکب ہے جو انسانی جسم میں قدرتی طور پر بنتا ہے۔ یہ پیورینز (Purines) کے ٹوٹنے کا نتیجہ ہوتا ہے، جو مختلف قسم کے کھانے اور مشروبات میں پائے جاتے ہیں۔ یورک ایسڈ عام طور پر خون کے ذریعے گردوں تک پہنچتا ہے جہاں سے یہ پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتا ہے۔ تاہم، اگر یورک ایسڈ کی مقدار زیادہ ہو جائے یا گردے اسے مناسب طریقے سے خارج نہ کر پائیں تو یہ خون میں جمع ہو سکتا ہے اور مختلف طبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ یورک ایسڈ کے اسباب خوراک : گوشت، سمندری غذا، اور الکحل جیسے کھانے اور مشروبات میں پیورینز کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو یورک ایسڈ کی سطح کو بڑھا سکتے ہیں۔ وزن : زیادہ وزن یا موٹاپا یورک ایسڈ کی پیداوار اور اس کی اخراج میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ بیماریاں : کچھ بیماریاں جیسے کہ گردے کی بیماری، ذیابیطس، اور ہائپوتھائیرائڈزم بھی یورک ایسڈ کی سطح کو متاثر کر سکتی ہیں۔ دوائیاں : کچھ دوائیاں جیسے کہ ڈائیورٹکس اور ایسپرین یورک ایسڈ کی سطح کو بڑھا سکتی ہیں۔ یورک ایسڈ کے اثرات یورک ایسڈ کی زیادتی مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، جن میں سے چند اہم درج ذیل ہیں: گاؤٹ : یہ ایک قسم کی ...